پنجاب بھر میں511ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 604زخمی

منگل 20 جنوری 2015 16:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 511ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق جبکہ 604زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ194افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں208ڈرائیورز ،20کم عمرڈرائیور،325مسافراور76پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ92ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت108ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد49حادثات میں56متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانولہ میں32حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل609متاثر ہونے والوں میں سے473مرد اور136خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں80افر ناد کی اوسط عمر18سال سے کم اور405فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور124زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر413موٹر سائیکلز68آٹو رکشے49موٹر کاریں39مسافربس13ٹرک اور64دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :