آزاد کشمیر میں بھی پٹرول کا بحران شدت اختیار

وزیر اعظم چوہدری عبد المجید کا وفاقی وزیر پٹرولیم سے رابطہ ،پٹرول بحران پر گفتگو

منگل 20 جنوری 2015 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) آزاد کشمیر میں بجلی کے بعد پٹرول کا بحران شدت اختیار کر گیا۔وزیر اعظم چوہدری مجید کا وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ ۔وفاقی حکومت نے تین دن میں بحران حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے پٹرول بحران وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں آزاد کشمیر کے اندر جاری پٹرول کے بحران پر تفصیلی بات چیت کی جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور یہ حساس علاقہ ہے لہذا وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے اندر پٹرول کی قلت کا فوری نوٹس لے ۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ تین دن میں پٹرول کے بحران پر قابو پا لیا جائیگا

متعلقہ عنوان :