چنیوٹ ، تھانہ چناب نگر میں پولیس مقابلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ، نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

منگل 20 جنوری 2015 19:29

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) تھانہ چناب نگر میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک پولیس کے مطابق چنیوٹ پولس کے مطابق مخبر نے بتایا کہ بدنام زمانہ مجرم اشتہاری امتیاز ولد سلطان قوم گلوتر سکنہ جھنگڑ گلوتراں(جوکہ قتل ،ڈکیتی و دیگر سنگین 15مقدمات میں مجرم اشتہاری و تھانہ چناب نگر، صدر چنیوٹ و دیگر تھانہ جات کی پولیس کو مطلوب ہے) اپنے2کس نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ کسی سنگین جرم کی نیت سے دریا ئے چناب کے کنارے سرکنڈوں میں موجود ہے مخبر کی اس اطلاع پر ریڈنگ پارٹی تیار کرکے مجرمان اشتہاریوں پر ریڈ کیا ۔

مجرمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کردور سے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پربذریعہ وائر لیس تھانہ چناب نگر اور تھانہ کانڈیوال اور ایلیٹ کی مزید نفری طلب کی جو کچھ دیر SHOچناب نگر ،SHOکانڈیوال اور ایلیٹ کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کو اپنا تعارف کرواتے ہوئے کو گرفتار ی پیش کر نے کو کہا لیکن ملزمان نے پولیس پارٹی پراندھا دھند لانگ رینج ویپن سے فائرنگ جاری رکھی جس پر حفاظت خود اختیار کے تحت پولیس نے زمین پر لیٹ کر جوابی فائر نگ کی کیونکہ ملزمان لانگ رینج ویپن سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر رہے تھے اس لئے ان کے قریب پہنچنا مشکل تھا ۔

کافی دیر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کی طرف سے فائرنگ بند ہو گئی انتہائی احتیاظ سے قریب جا کر دیکھا تو مجرم اشتہاری امتیاز ولد سلطان قوم گلوتر سکنہ جھنگڑ گلوتراں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو ا پڑا تھا جس کے قریب ایک ضرب کلاشنکوف اور ایک ضرب بندوق12بور پڑی تھی جو اٹھا کر قبضہ لولیس میں لی گئیں جبکہ اس کے دو کس نامعلوم ساتھی موقع سے فرار ہوچکے تھے۔نعش کو برائے پوسٹ مارٹم سول ہسپتال چنیوٹ بھجوایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :