ایچ ای سی نے سکالرشپس کیلئے درخواستوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی

منگل 20 جنوری 2015 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے اپنے سکالرشپس پروگرام بعنوان ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی برائے انجنئرنگ اینڈ ٹیکنالو جی فیکلٹی ممبران کی مقرر کردہ آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے - اب آن لائن درخوستیں 25 جنوری2015ء تک موصول کی جائیں گی جبکہ بذریعہ ڈاک بھجوائی جانے والی درخواستیں 30 جنوری تک ایچ ای سی اسلام آباد پہنچ جانی چاہئیں-