وزیراعلیٰ کا راولپنڈی کے علاقے واہ گارڈن میں خود کش بمبار کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش ،

پولیس اہلکاروں نے بہادری اورجرأت کا مظاہرہ کر کے خود کش حملہ آور کا منصوبہ ناکام بنایا‘ محمد شہبازشریف

منگل 20 جنوری 2015 20:42

وزیراعلیٰ کا راولپنڈی کے علاقے واہ گارڈن میں خود کش بمبار کا منصوبہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباشریف نے راولپنڈی کے علاقے واہ گارڈن میں خود کش بمبار کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری اورجرأت کا مظاہرہ کر کے خود کش حملہ آور کا منصوبہ ناکام بنایا ہے اورپولیس اہلکاروں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیرکئی قیمتی جانیں بچائی ہیں۔ایسے دلیر پولیس اہلکاروں پر قوم کو فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :