جامعہ کراچی، بی اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات23 جنوری سے شروع ہونگے

منگل 20 جنوری 2015 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے(پرائیوٹ)کے سالانہ امتحانات2014 ء 23 جنوری 2015 ء سے شروع ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں،ایسے طلبہ کو جن کو 21 جنوری 2015ء تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے ،ان تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 01 سے حاصل کرلیں۔

ایڈمٹ کارڈ 22 اور23 جنوری2015 ء کو صبح 9:00 تادوپہر1:00 بجے تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید، اوریجنل رجسٹریشن کارڈ،دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویراور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈبھی لازماً ساتھ لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :