سندھ حکومت کا دستیاب 6 لاکھ 60 ہزار ٹن گندم وفاقی حکومت کی سبسڈی کیساتھ برآمد کرنے کیلئے وزیر اعظم کو دوبارہ خط لکھنے فیصلہ،
گندم درآمد کرنے کے وفاق کے فیصلے سے سندھ کو نقصان پہنچا ،وفاقی حکومت کی جانب سے درآمد کی گئی گندم غیر معیاری ہے جو انسانی صحت کیلئے مضر ہے،وزیر اعلیٰ سندھ
منگل 20 جنوری 2015 21:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ نے سندھ حکومت کے پاس دستیاب 660,000 ٹن گندم وفاقی حکومت کی سبسڈی کے ساتھ برآمد کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کو دوبارہ خط لکھنے فیصلہ کیا ہے تاکہ وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرکے مارکیٹ میں لانے کے غلط فیصلے سے حکومت سندھ کو پہنچنے والے مالی نقصان کا ازالہ ہو سکے۔
یہ فیصلہ سندھ حکومت کے پاس موجود سرپلس (اضافی ) گندم کو فروخت کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر، صوبائی وزیر ایکسائز گیان چند اسرانی ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، سیکریٹری خوراک سعید احمد اعوان ، سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت ، ڈائریکٹر فوڈ محمد سچل راہو پوٹو ودیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.