کوئی پروٹوکول یا سیکیورٹی اہلکارمیرے ساتھ نہیں جائیگا،سردارمہتاب احمد خان،

گورنر خیبرپختونخوا پروٹوکول ، سیکیورٹی کے بغیرآرمی پبلک سکول کے شہداء کے چہلم میں شرکت کیلئے گورنرہاؤس سے پیدل وزیراعلی ہاؤس گئے

منگل 20 جنوری 2015 21:04

کوئی پروٹوکول یا سیکیورٹی اہلکارمیرے ساتھ نہیں جائیگا،سردارمہتاب ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) خیبرپختونخواکے گورنرسردارمہتاب احمدخان نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے کسی سرکاری پروٹوکول اورسکیورٹی کے بغیرآرمی پبلک سکول کے شہداء کے چہلم میں شرکت کیلئے گورنرہاؤس سے پیدل وزیراعلی ہاؤس گئے جس پرپشاورکے شہریوں نے خوشگوارحیرت کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

16دسمبرکوآرمی پبلک سکول ورسک روڈپشاورپردہشت گردحملہ میں شہیدہونے والے بچوں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورچہلم کے سلسلہ میں منگل کے روزوزیراعلی ہاؤس میں ایک دعائیہ تقریب کاانعقادکیاگیاتھاجس کے میزبان وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخان خٹک جبکہ مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تھے تقریب میں شہداء کے والدین اوراہل خانہ کوخصوصی طورپرمدعوکیاگیاتھاتقریب کے شرکاء اوردیگرلوگوں کواس وقت خوشگوارحیرت کاسامناکرناپڑاجب صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے باوجودخیبرپختونخواکے گورنرسردارمہتاب احمدخان کسی سکیورٹی اورپروٹوکول کے بغیرگورنرہاؤس سے پیدل نکل آئے اورصاحبزادہ عبدالقیوم خان روڈسے گزرتے ہوئے پیدل وزیراعلی ہاؤس گئے جہاں انہوں نے چہلم اورقرآن خوانی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پران کے عملہ اورسکیورٹی اہلکاروں نے ان کے ساتھ جانے کی کوشش کی توگورنرسردارمہتاب احمدخان نے انہیں سختی سے منع کرتے ہوئے کہاکہ وہ بچوں کے چہلم میں شرکت کرنے جارہے ہیں لہذاکوئی پروٹوکول یاسکیورٹی اہلکاران کے ساتھ نہیں جائے گاتقریب میں شرکت کرنے کے بعدگورنراسی طرح پروٹوکول اورسکیورٹی کے بغیروزیراعلی ہاؤس سے واپس گورنرہاؤس آئے شہریوں اورشہداء کے والدین نے گورنرکے اس اقدام کوسراہتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاکہ صوبہ اورملک بھرمیں دیگربرسراقتدارشخصیات بھی اسی طرح سادگی اختیارکریں گی۔

متعلقہ عنوان :