پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلئے ”خادم پنجاب گرین روڈ ز پروگرام“کا آغاز ،رواں سال 13ارب روپے مختص،

پروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کی کارپٹنگ ہوگی، سڑکوں کے اطراف درخت اورپودے لگائے جائیں گے ‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 20 جنوری 2015 21:23

پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلئے ”خادم پنجاب گرین روڈ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلئے ”خادم پنجاب گرین روڈ ز پروگرام“شروع کیا گیا ہے ۔رواں مالی سال کے دوران اس پروگرام کے لئے15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔یہ بات وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے ”خادم پنجاب گرین روڈ زپروگرام“ سے متعلق سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ”خادم پنجاب گرین روڈز پروگرام “پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”خادم پنجاب گرین روڈز پروگرام “سے دیہی علاقوں میں سڑکیں بحال ہوں گی جس سے دیہی معیشت ترقی کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں سٹرکوں کی بہتری کے پروگرام سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورآمدورفت کی تیز رفتار سہولتیں میسر آئیں گی۔

”خادم پنجاب گرین روڈ ز پروگرام“سے تجارتی ،معاشی،سماجی اوراقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔پروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کی کارپٹنگ ہوگی۔پروگرام کے تحت سڑکوں کے اطراف درخت اورپودے لگائے جائیں گے ۔صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید،وزیرخوراک بلا ل یاسین،ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات اورمتعلقہ سیکرٹریز نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :