جامعہ کراچی ، ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

منگل 20 جنوری 2015 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے / ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 فروری 2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3500/= روپے فیس کے ساتھ یوبی ایل بینک کاؤنٹر زواقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700/= روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہے۔

متعلقہ عنوان :