غباروں کی مدد سے فضا میں اڑنے کا مظاہرہ

بدھ 21 جنوری 2015 15:57

غباروں کی مدد سے فضا میں اڑنے کا مظاہرہ

ہیلیم سے بھرے 90 چھوٹے غباروں نے ایرک رونر کو 8000 فٹ کی بلندی تک اڑایا چھوٹے غباروں کے ساتھ فضا میں اڑنے کے مناظر فلموں میں ہی نظر آتے تھے، مگر اب پروفیشنل سکائیر اور جمپر ایرک رونر نے بالکل فلموں کی طرح ہی غباروں کی مدد سے فضا میں اڑنے کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ایک پرانی لان چیئر اور ہیلم گیس سے بھرے 90 چھوٹے غباروں کی مدد سے ایرک 8000 فٹ کی بلندی تک پہنچا۔بلندی پر پہنچنے کے بعد ایرک نے غباروں کو پھوڑ کر پیرا شوٹ سے جمپ کیا۔ایرک نے کہا کہ اس طرح پرواز کر کے جیسے اُس کے بچپن کا کوئی خواب پورا ہو گیا۔