اوکاڑہ، عوام کی سہولت اور مسائل کے حل کو فوقیت دی جائے،کمشنرساہیوال

بدھ 21 جنوری 2015 17:29

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن سہیل شہزاد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت اور مسائل کے حل کو فوقیت دی جائے ،ترقیاتی منصوبے علاقائی ضرورت ،پائیداری کفایت اور عوامی خواہشات کے عکاس ہونے چاہییں آبادی کے دباؤ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ تعمیراتی منصوبے نہ صرف موجودہ مسائل کا حل ثابت ہوں بلکہ مستقبل کے لئے بھی سود مند رہیں جدید زندگی کی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں کے طے شدہ عوامی خدمت کے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ تا رینالہ خورد سڑک،ایجوکیشن یونیورسٹی ،جی ٹی روڈ ،اوکاڑہ شہر کی سڑکوں کے منصوبوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈی سی او قیصر سلیم ،اے ڈی سی شیخ فرید احمد ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی، سینئر صحا فی غلام نبی ملک سمیت متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر سہیل شہزاد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ ،نرسری ،کارڈک وارڈ ،ڈائیلاسز سنٹر اور ملٹی سٹوری نئی بلڈنگ کے لئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے دباؤ کے پیش نظر ہسپتال میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے جدید مشینری اورڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر بھرتی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں انہوں نے ایم ایس کو ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

اس موقع پر چیف کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر طارق حمید،کارڈیالوجسٹ عبد العلیم آصف،چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر محمد سعید اختر ،ایم ایس محمد اسلم قائم خانی نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی سی او قیصر سلیم نے جدید ایمرجنسی کے مجوزہ منصوبے ،نئے او پی ڈی او پارکنگ کے منصوبوں کے متعلق بتایا قبل ازیں انہوں نے ون فور ایل پھاٹک سے رینالہ خورد سڑک کے منصوبے اور ایجوکیشن یونیورسٹی کے داخلی و خارجی راستوں اور ملحقہ سڑک کے منصوبوں کا معائنہ کیا اور ہدائیت کی کہ ان منصوبوں کی تکمیل جلد از جلد مکمل کی جائے اور درپیش مشکلات کو دور کر نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

کمشنر ساہیوال سہیل شہزاد نے ڈائریکٹر ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر خالد کو کیمپس کی سیکیورٹی کے معاملات کو فول پروف بنانے ،مزید گارڈز کی بھرتی اور او پی پوسٹ کے قیام سمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے کی ہدائیت کی ۔بعد ازاں انہوں نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ضلع اوکاڑہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام ،ٹی ایم ایز کی ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ نامساعد حالات کے باوجود حکومت عوامی فلاح و بہبود پر کثیر سرمایہ خرچ کر رہی ہے افسران ان منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں معیاری تعمیر کے ساتھ ساتھ فنڈز کے ضیاع کو ہر سطح پر روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔