پشتونخوامیپ کے وزراء ،ارکان اسمبلی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کی خدمت کررہے ہیں ،فاروق وطن شاد کا شمولیت کرنے والوں سے خطاب

بدھ 21 جنوری 2015 17:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جانب سے پشتون باغ اول علاقائی یونٹ میں شمولیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوامیپ کے مرکزی کمیٹی کے رکن فاروق وطن شاد ،ڈاکٹر صلاح الدین ،ولی جان اچکزئی اور پرویز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ کے وزراء ،مشیران اور اراکین اسمبلی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ عوام نے گزشتہ انتخابات میں پشتونخوامیپ پر جس انداز میں اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا تھا وہ ایک تاریخی عمل تھا لہٰذا اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جس طرح عوام نے پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا لہٰذا پارٹی بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ عوام کی دہلیزپر ان کے مسائل ومشکلات سے آگاہی حاصل کررہی ہے اور صوبائی حکومت کے ذریعے پشتونخوامیپ عوام کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کرکے تعلیم ،صحت ،صفائی ،پینے کے صاف پانی ،طلباء کوتعلیمی وظائف کی فراہمی ،تعلیمی نظام کو خامیوں سے پاک کرنے اور سرکاری شعبوں کو عوام کی خدمت میں فعال بنانے کیلئے کوششیں جاری ہے اور میرٹ کو ترجیحی دی جارہی ہے ۔

روزگار کیلئے قابل اور باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کےئے جارہے ہیں بالخصوص اساتذہ کی تعیناتیوں میں شفاف انداز میں طریقہ کار اپنایا جارہا ہے اور NTSکے ذریعے بلا امتیاز قابل افراد کو مواقع دےئے جارہے ہیں تاکہ ہمارے تعلیمی نظام پر گزشتہ حکومتوں میں مرتب منفی اثرات کو ختم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے کارکنوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی کے وزراء مشیران اور اراکین اسمبلی کی عوام دوست کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے مربوط انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :