حلقہ این اے 34دیر لوئر،پشاور ہائیکورٹ نے انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 21 جنوری 2015 23:25

حلقہ این اے 34دیر لوئر،پشاور ہائیکورٹ نے انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے حلقہ این اے 34دیر لوئر میں انگوٹھوں کے نشانات سے ووٹوں کی تصدیق کے احکامات جاری کر دئے ۔حلقہ این اے 34دیر لوئر سے تحریک انصاف کے امیدوار بشیر خان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے صاحبزادہ یعقوب کامیاب ہوئے تھے جس پر بشیر خان نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی کہ ووٹوں کی تصدیق انگوٹھوں کے نشانات سے کی جائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل نے بشیر خان کی اپیل کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انگوٹھوں کے نشانات سے تصدیق کے احکامات جاری کئے جس پر ایم این اے صاحبزادہ یعقوب نے سٹے آرڈر(حکم امتناعی) حاصل کر لیا۔سٹے آرڈرکی مدت ختم ہونے پر جماعت اسلامی کے امیدوار نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی کہ انگوٹھوں کے نشانات سے تصدیق کا فیصلہ ختم کر دیا جائے۔گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کیدوران چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے جماعت اسلامی کے امیدوار اکی اپیل خارج کر تے ہوئے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے کروانے کے احکامات جاری کر دئے۔

متعلقہ عنوان :