شہدائے پشاور کے نام سے منسوب شجر کاری مہم کے دوران 37لاکھ پودے لگائے جائینگے،سردار جاوید ایوب

جمعرات 22 جنوری 2015 15:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) آزادکشمیر کے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ شہدائے پشاور کے نام سے منسوب شجر کاری مہم کے دوران 37لاکھ پودے لگائے جائینگے، گزشتہ 60سالوں کے دوران ہونیوالی شجر کاری پر پی ایف آئی کی تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ57فیصد کامیابی حاصل ہوئی نوجوان نسل کی قربانی کو درختوں کی صورت میں صدیوں یاد رکھا جائے گا مختلف طبقات اور اداروں کو شجر کاری مہم میں شامل رکھ کر پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے جنگلات کے وسائل کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی سے کام کرنا ہو گا پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے رونماء ہونے سے انسانی زندگیوں پر بھیانک اثرات پڑ رہے ہیں خشک سالی کے باعث آبادیاں نقل مکانی پر مجبور ہو چکی ہیں ریاست کے وسائل وسیع ہوں تو لکڑی کا ایندھن کے طور پر استعمال روک کر متبادل فراہم کر سکتے ہیں 9فروری کو شجر کاری مہم کا افتتاح وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ آزاد کشمیر میں تحفط ماحولیات کے لیے کوشاں تنظیم (ایکو)کے صدر آصف رضا میر ، سیکرٹری جنگلات فرحت علی میر ، ناظم اعلیٰ جنگلات شفیق الرحمن ، چوہدری عبدالقیوم بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کی وجہ سے شجر کاری کیلئے گنجائش کم ہے آرمی کو درخت لگانے کی تربیت فراہم کی گئی ہے اس سال آرمی چھ لاکھ پودے لگا ئے گی سکولوں کے طلباء ، وکلاء ، علماء ، اداروں اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو رقبہ مارک کر کے شجر کاری مہم میں شامل کیا جائے گاآزادکشمیر میں کام کرنے والے بنکوں کو شجر کاری میں شامل کیا جائے گا آبادی میں اضافے کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں خطہ کے دور دراز اور بلند علاقوں میں جنگلات پر انحصار کرنیوالی آبادی کیلئے متبادل فراہم کرنے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر اسمبلی نے پہلی مرتبہ ماحول کو بنیادی انسانی حقوق قرار دلوانے کیلئے قرارداد پاس کی ہماری پارٹی کے قائد آصف علی زرداری نے بطور صدر پاکستان سر سبز درختوں کے کٹاؤ پر پابندی لگوا کر ایک ویثرن دیا اس پابندی کو جاری رکھا جائے گا وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے شجر کاری کیلئے ہر موقع پر بہتر گائیڈ لائن فراہم کی اس مرتبہ شجر کاری مہم پہلے سے مختلف ہو گی اسکی اہمیت اور افادیت اس لئے اہم ہے کہ ہماری نوجوان نسل نے قربانی دی ہے اور شجر کاری مہم کو ان سے منسوب کیا گیا ہے عوام اور مختلف طبقات و اداروں کو شجر کاری مہم میں شامل رکھ کر پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :