عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام نظر آ رہی ہے‘عابد حسین صدیقی

جمعرات 22 جنوری 2015 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام نظر آ رہی ہے، قیام امن سمیت تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں موجودہ حکومت عوام کے لیے دن بدن ناقابل برداشت اورمایوسی کا باعث بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی انتخابی مہم کے دوران لوگوں کو سبز باغ دکھاتی رہی اور دعویٰ کیا کہ انکے ماہرین کے پاس بجلی کے بحران کو مہینوں میں حل کرنیکا جامع روڈ میپ تیار ہے لیکن اب یہ حقیقت عیاں ہے کہ انہوں نے لوگوں سے ووٹ لینے کی خاطر جھوٹ بولا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پٹرول کے بحران نے پچھلے 2 ہفتوں سے قومی زندگی کو مفلوج کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس بحران کے کلی ذمہ دار ہیں۔