لاہور: سکول کے بچوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، وزیراعلیٰ کا نوٹس

جمعرات 22 جنوری 2015 18:56

لاہور: سکول کے بچوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، وزیراعلیٰ کا نوٹس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2015ء) لاہور کے بھاٹی چوک میں بچوں نے اسکول کو ٹرسٹ سے لے کر سرکاری سر پرستی میں دینے پر طلبہ اور والدین نے احتجاج کیا ۔ پولیس نے بچوں کو منتشر کرنے کے لئے تشدد کیا جس سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

اسکول انتظامیہ کے مطابق بھاٹی چوک میں قائم اسکول کو ٹرسٹ سے لے کر سرکاری سرپرستی میں دینے پر طلبہ اور والدین نے احتجاج کیا جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے بچوں کو منتشر کرنے کے لئے تشدد کیا جس سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے بچے کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے فوری طور پر انکوائری کر کے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اسکول کے بچوں پر لاٹھی چارج کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :