چار بوتل وڈکا نہیں تو کیا ہوا۔ دوبوتل پیٹرول ہی کافی ہے، سعودی عرب کے ایک شخص نے گھر والوں کی موجودگی میں پیٹرول کی دو بوتلیں چڑھا لیں

جمعرات 22 جنوری 2015 18:56

چار بوتل وڈکا نہیں تو کیا ہوا۔ دوبوتل پیٹرول ہی کافی ہے، سعودی عرب کے ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2015ء) سعودی عرب کے مشرقی صوبے احساء (Ihsa)سے تعلق رکھنے والاایک شخص اپنے گھر والوں کی موجودگی میں 2 بوتل پیٹرول غٹاغٹ چڑھا گیا۔ اس سارے مرحلے کی باقاعدہ ویڈیو بنائی گی ، ویڈیو کے پس منظر میں گھر کےبچوں کی آوازیں بھی واضح طور پر سنائی دےرہی ہیں۔اس ویڈیو کو اخبار “صدا”(Sada) نے جاری کیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ یہ شخص سب سے پہلے بوتلوں میں موجود محلول کو پیٹرول ثابت کرنے کےلیےکپڑے کا ایک ٹکڑا دونوں بوتلوں کے محلول میں بھگو کر انہیں جلاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کے دیکھنے والوں نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا۔ کسی نے کہا کہ یہ شخص پاگل ہے، کسی نے اس بات پر شک کا اظہار کیا کہ ان بوتلوں میں واقعی پیٹرول تھا بھی کہ نہیں، جبکہ بہت سےدیکھنے والوں نے اس ویڈیو پر شدید تنقید کی ہے کہ اسے دیکھ کربچے پیٹرول پینا شروع نہ کردیں۔اردو پوائنٹ کی اپنے قارئین سے بھی یہی گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پیٹرول کے نقصانات سے آگاہی دیں کہ اگر پیٹرول پھیپڑوں میں چلا جائے تو جان لیوا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا اثر زہر کی طرح ہی ہوتا ہے۔اسی لیے ہم اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے صرف خبر پیش کر رہے ہیں، اُس ویڈیو کو شیئر نہیں کر رہے۔

متعلقہ عنوان :