ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ آج بروز جمعہ صبح 9:00 تادوپہر ایک بجے تک حاصل کئے جاسکتے ہیں،جامعہ کراچی

جمعرات 22 جنوری 2015 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے(پرائیوٹ)کے سالانہ امتحانات2014 ء آج بروز جمعہ 23 جنوری 2015 ء سے شروع ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز، ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں،ایسے طلبہ کو جن کوتاحال ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے ،ان تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 01 سے آج بروز جمعہ صبح 9:00 تادوپہر1:00 بجے تک حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید، اوریجنل رجسٹریشن کارڈ،دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویراور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈبھی لازماً ہمراہ لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :