Live Updates

پنجاب حکومت کاشتکاروں کامعاشی قتل بند کر کے انہیں ایک ہفتے کے اندر ادائیگیاں کرے ‘ تحریک انصاف

جمعرات 22 جنوری 2015 21:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری ایگریکلچر جاوید نیاز منج نے پارٹی آفس میں کسانوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شوگر ملز مالکان گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں نہیں کررہے جس سے کاشتکاروں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ، شوگر ملز مالکان کنڈے پر گنے کی کٹوتی اور کم وزن ظاہر کرتے ہیں جوکہ سراسر کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ، شوگر ملز مالکان کوچاہئے کہ وہ بالکل گنے کی کٹوتی بند کریں اورکاشتکاروں کامعاشی قتل بند کر کے انہیں ایک ہفتے کے اندر ادائیگیاں کرے تاکہ کاشتکار سکھ کا سانس لے سکیں، پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کسانوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جو کہ کسان دشمنی کا کھلاثبوت ہے ، کسان ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے حکومت انہیں نظرانداز کرنے کی بجائے خصوصی توجہ دے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات