مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کا بارہمولہ سے حزب المجاہدین کے دو رکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعرات 22 جنوری 2015 22:31

سرینگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بارہمولا سے حزب المجاہدین کے دو کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ 176بٹالین سی آر پی ایف پولیس و فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ہیل جاگیر کریری علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران دو دراندازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو یو پی جی ایل اینٹی ٹینگ رائفل گرنیڈ برآمد کرنے کے بعد کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ دریں اثناء کپواڑہ کے جنگلی علاقوں میں فوج نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بعد تلاشی کارروائی شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :