داعش کے کارندے لاہور میں موجود ہیں ،ان لوگوں نے اپنے خفیہ ٹھکانے بھی بنا رکھے ہیں ، ذرائع

جمعرات 22 جنوری 2015 23:10

داعش کے کارندے لاہور میں موجود ہیں ،ان لوگوں نے اپنے خفیہ ٹھکانے بھی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ امام بارگاہ کے قریب سے پکڑا جانے والا خطرناک دہشت گرد اگر واقعی یوسف سلفی ہے تو داعش کے کارندے لاہور میں موجود ہیں جو اپنی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے خفیہ ٹھکانے بھی بنا رکھے ہیں ذرائع کے مطابق حساس داروں نے شاہدرہ کے علاقہ سے کمانڈر یوسف سلفی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا جو لاہور شہر میں اپنے کارندے بڑھانے کیلئے اپنے خفیہ ٹاسک پر کام کررہے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسا س ادارے تفتیش کیلئے انکو کسی خفیہ مقام پر لے گئے ہیں جبکہ پولیس نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حساس اداروں کی ٹیم نے پولیس کو شامل نہیں کیا تھا تینوں دہشت گرد ایک کرایہ کے گھر میں رہائش پذیر تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا کمانڈریوسف سلفی شہر میں بڑے پیمانے پرفرقہ واریت کی واردات کروانا چاہتا تھا یوسف سلفی کے بارے میں حساس اداروں نے یہ رپورٹ بھی کی کہ وہ مختلف شہروں میں جاکر بے روز گار اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو تیار کرکے یا انکو لالچ دیکر داعش میں شمولیت کی دعوت دیتا تھا اور انہیں شام بجھواتا تھا یہاں یہ زبان زد عام ہے کہ اگر پکڑے جانے والا یوسف سلفی ہے تو حکمران کے یہ دعوے کہ داعش لاہور یا پاکستان میں ہی دم توڑ گئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا دعوی سچ ہوتا دکھائی دے رہا ہے کہ داعش پنجاب میں ہی نہیں بلکہ لاہور بھی پہنچ چکی ہے جس کا نیٹ روک اگر نہ توڑا گیا تو بڑے پیمانے پر خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :