Live Updates

راولپنڈی،حنیف عباسی کے عمران خان کے ایک ارب ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 11فروری تک ملتوی

جمعرات 22 جنوری 2015 23:15

راولپنڈی،حنیف عباسی کے عمران خان کے ایک ارب ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ایک ارب ہتک
عزت کے دعوے کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی گئی ہے ،فاضل عدالت کے جج عبدالستارلونگارخصت پرہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی ۔عمران خان کی جانب سے نیازاللہ خان نیازی اورعمران یوسف ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ انہوں نے وکالت نامہ تاحال داخل نہیں کرایا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان کی جانب سے ان پرایفی ڈرین کیس کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات پرایک ارب روپے کادعویٰ دائرکررکھاہے جس میں کہاگیاہے کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران اورٹی وی پرمختلف تقاریرکے ذریعے ان کی کردارکشی کی جس کے باعث ان کی سیاسی شہرت اورساکھ کونقصان پہنچا۔حنیف عباسی کی طرف سے دعوے میں دھرنوں میں عمران خان کی جانب سے حنیف عباسی پرکی جانے والی تنقیدکے حوالے سے سی ڈی اوردیگرموادبھی عدالت میں پیش کیاگیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات