دھرنے میں شرکت کی طے شدہ رقم ادا نہ کرنے پر خاتون نے طاہر القادری اور انکے بیٹے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی

جمعرات 22 جنوری 2015 23:34

دھرنے میں شرکت کی طے شدہ رقم ادا نہ کرنے پر خاتون نے طاہر القادری اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) دھرنے میں شرکت کی طے شدہ رقم ادا نہ کرنے پر خاتون نے علامہ طاہر القادری اور انکے بیٹے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین کے روبرو حاجن مومنہ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ منہاج القرآن کی لائف ممبر ہے۔

(جاری ہے)

انہیں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد دھرنے میں شرکت پر ساڑھے تین ہزار روپے فی کس روزانہ ادا کیے جائیں گے۔

جبکہ ساتھ جانیوالی دو خواتین کے علاج کی یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی۔ دھرنا ختم ہوئے مہینوں گذر چکے لیکن رقم ادا کی گئی ہے نہ ہی بیماروں کا علاج کروایا گیا۔ میں علامہ طاہر القادری اور انکے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ فیصل ٹاون گئی لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی۔ مقدمہ درج کروا کر میری داد رسی کی جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے فیصل ٹاون پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :