صدر اوبامہ کے دورہ بھارت کے موقع پرکشمیری خبردار رہیں ۔۔۔آل پارٹی سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی

جمعہ 23 جنوری 2015 17:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) آل پارٹی سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رینا نے کشمیریوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوبامہ کے دورہ بھارت کے موقعہ پر کوئی بھی ناخوشگوار صورتحال پیش آسکتی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جگموہن سنگھ نے سرینگر میں
جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کو خبردار کیا ہے کہ انتہاء پسند ہندو اور مفاد پرست عناصرصدراوباما کے دورے کے دوران اقلیتی فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے ہوشیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانان کشمیر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کوئی گزند نہ پہنچنے پائے۔

(جاری ہے)

جگموہن سنگھ رینا نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بھی کوئی خاص شخصیت بھارت کے دورے پر آتی ہے تو کشمیر میں اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسی حکمت عملی کے تحت مارچ 2000 میں امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو تباہ کرنے کیلئے چھٹی سنگھ پورہ کا خونین واقعہ رچایا گیاتھا ، جو بعد میں تحقیقات سے خود بھارتی ایجنسیوں کا کیا دھرا ثابت ہوا۔

متعلقہ عنوان :