JKNSFیونین کونسل پھگواٹی کا اہم اجلاس ،مرکزی صدر سردار طلحہ کی شرکت،تنظیم سازی مکمل ،اتفاق رائے سے یونین کونسل پھگواٹی کے چیئرمین امجد خان،جنرل سیکریٹری باسط رفیق منتحب

جمعہ 23 جنوری 2015 17:23

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) JKNSFیونین کونسل پھگواٹی کا اہم اجلاس ،مرکزی صدر سردار طلحہ کی شرکت،تنظیم سازی مکمل ،اتفاق رائے سے یونین کونسل پھگواٹی کے چیئرمین امجد خان،جنرل سیکریٹری باسط رفیق منتحب ہو گئے قائد کشمیر مقبول بٹ شہید اور شہداء چکوٹھی کی برسی ہر سال کی مرتبہ بھی جو ش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی اور اس بات کا عزم کیا جائے گا کہ مادروطن ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی، خودمختاری،خوشحالی اور غیر طبقاتی سماج کے قیام تک جدو جہد جاری رکھے جائے گی این ایس یف ہجیرہ تفصیلات کے مطابق ہجیرہ کی یو نین کونسل پھگواٹی میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنتس فیڈریشن کی تنظیم مکمل کر لی گئی جس کے مطابق چیئرمین امجد خان،سنیئر وائس چیئرمین زاہد اکبر،جنرل سیکرٹری باسط رفیق،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہارون رشید ،آرگنائزر چوہدری شہزاد ،سیکرٹری نشرواشاعت نثاراحمد،سیکرٹری مالیات سفیر احمد،سیکرٹری سڈی سرکل نعمان امیرمنتحب ہو گے نو متحب کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی اور نومتحب عہدیداران سے مرکزی صدر سردار طلحہ نے حلف لیا نو منتحب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوے سردار طلحہ ،عمران شریف ،کامران سر فراز،امجد خان،باسط رفیق،عبدالغفار،متین آصف،طیب خان،و دیگر نے کہاکہ گیارہ فروری یوم شہادت مقبول بٹ شہید کو یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائے گا جس میں گرد و نواح سے کارکنا ن شرکت کرینگے انہوں نے کہاکہنام نہاد آزادکشمیر اور گلگت بلتستان مین فوگی عدالتوں کا قیام در حقیقت ریاست کے آزادی پسندوں اور عوام کو خوف و حراس میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے ریاست پر قابض قوتیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوے ریاست کشمیر کی وحدت کی تحریک کو سپو تاژ کرنا چاہتے ہیں این ایس ایف ریاست کی وحد ت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائے گی انہوں نے کہاکہ موجودہ نصاب تعلیم اور نظام تعلیم فرسودہ ہے ایسے بدلنا ہو گا انہوں نے مزید کہاکہ ریاست کو اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا لامنتائی سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے ریاست کی عوام ،طلباء اور ریاسی عوام کے کاروبار کو مفلوج کر دیا گیا ہے اگر اس روش کو نہ بدلا گیا تو این ایس ایف واپڈا،برقیات اور گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرے گی ۔