قابض قوتیں ریاست جموں کشمیر غیر ریاستی افراد کا بسا کر کشمیر ی قوم کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا کوشش کی جارہی ہے، راجہ حق نوا ز

جمعہ 23 جنوری 2015 17:23

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر راجہ حق نوا ز نے کہاکہ قابض قوتیں ریاست جموں کشمیر غیر ریاستی افراد کا بسا کر کشمیر ی قوم کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا کوشش کی جارہی ہے محب وطن کشمیری اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے بھارت اپنے کنٹرول علاقے میں کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہاہے اور پر امن کشمیریوں کو پابند سلاسل کا سلسلہ شروع کیا ہو اہے اور وہاں کی مقامی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کے لیے غیر ریاستی افراد کو بسا رہا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اس کے خلاف بھر پور مزمت کی جائے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ہجیرہ میں جے کے ایل ایف کے رکن سردار صداقت مرحوم کے گھر تعزیت کے بعد صافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ان کے ہمراہ جدہ سعودی عرب یو نٹ کے صدر ملک شفیق ،سنیئروائیس چیئرمین ایس ایل ایف عبد الرحیم ملک،طاہر محمود ، ملک محمد ذوالفقار، نو ید عمران حیدری و دیگر بھی تھے انہوں نے فرنٹ کے سنیئررہنماء سردار نزاکت علی اور دیگر لواحقین سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اپنے قائد شہید کشمیر مقبول بٹ اور قائد تحریک جناب امان اللہ خان اور چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں آزادی کا سفر جاری رکھے ہوے ہے اور تحریک و کشمیرکے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب اور ان کا ہر فورم پر مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ریاست کی مکمل آزادی ،خودمختاری و خوشحالی کے حصول کے لیے کشمیری قوم کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی اور قابض قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ریاست کاواحد حل خودمختار کشمیر ہی ہے انہوں نے کہاکہ ریاست کے دونوں حصوں میں ریاستی عوام پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں کبھی ٹا ڈا،افسپا،اور کبھی فوجی عدالتیں قائم کرکے آزادی پسندوں کی آواز کو دبانے کی کوششیں کیا جا رہی ہیں اور ریاستی عوام کے اندر خوف وحراس قائم کیا جا رہا ہے لیکن ریاستی عوام ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی بھی مر غوب نہیں ہونگے اور اپنی آزادی کا سفر جاری رکھے گی

متعلقہ عنوان :