سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
جمعہ 23 جنوری 2015 18:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شہاب سرکی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک ،غوث علی شاہ کے وکیل اسلم بھٹہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان عین الدین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کراچی میں زیر سماعت عذرداری کسی دوسرے ٹریبونل میں منتقل کرنے کے حوالے سے درخواست مستردکردی تھی ۔(جاری ہے)
آئین کے مطابق چاروں صوبائی الیکشن کمشنر اور چیف الیکشن کمشنر مل کر کسی بھی درخواست کو مسترد یا منظور کرسکتے ہیں ۔لیکن چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے دیگر الیکشن کمشنرز کے بغیر وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست مسترد کردی جو کہ غیر آئینی ہے ۔
سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے کر الیکشن ٹریبونل کراچی میں زیر سماعت پی ایس 29سے متعلق انتخابی عذرداری کو حیدرآباد ٹریبونل منتقل کیا جائے ۔الیکشن ٹریبونل کراچی کے سربراہ ظفر احمد خان شیروانی پیپلزپارٹی کے خلاف اور جانبدارانہ فیصلے دے رہے ہیں ۔سید غوث علی شاہ کے وکیل اسلم بھٹہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر 18ویں ترمیم کے بعد بھی درخواستوں پر فیصلہ دینے کے مجاز ہیں اس لیے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست ناقابل سماعت ہے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔جبکہ الیکشن ٹریبونل کراچی کو تاحکم ثانی پی ایس 29سے متعلق فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.