سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ کی نماز جنازہ اداکردی گئی، شہزادہ سلمان نئے سربراہ مملکت منتخب
جمعہ 23 جنوری 2015 19:06
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء)علالت کے بعد انتقال کرنیوالے91سالہ سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ کی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے ۔شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ میں پاکستان سے وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ شہبازشریف ، طارق فاطمی اور دیگر نے شرکت کی ۔ شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ جامع مسجدریاض میں امام ترکی نے پڑھائی ۔ بتایاگیاہے کہ شاہ عبداللہ کی تدفین العود کے تاریخی قبرستان میں ہوگی ۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ کو مہروں کی تکلیف بھی تھی جبکہ تین ہفتےقبل اُنہیں نمونیا کی شکایت پر ہسپتال داخل کرایاگیاتھا، دل ، گردوں اور پھیپھڑوں نے کام کرناچھوڑدیاتھا۔ اُنہوں نے سوگواران میں چار بیویاں ، سات بیٹے اور 15 بیٹیاں چھوڑی ہیں ، شاہ عبداللہ یگم اگست 1924ء کو پیدا ہوئے تھے ۔(جاری ہے)
عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد شہزادہ سلمان نئے فرماں روا بن گئے ہیں او ر وہ نماز عشاء کے بعد حلف اُٹھائیں گے جبکہ شہزادہ مقرن کو سعودی سلطنت کا ولی عہد مقررکردیاگیا۔
شاہ عبداللہ کی وفات پر امریکی صدر باراک اوباما اور وزیراعظم نوازشریف سمیت دنیا بھر کے حکمرانوں نے انتہائی گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جبکہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم شاہی خاندان کے ساتھ ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں ہی شاہ عبداللہ کی عیادت بھی کرچکے ہیں ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی شاہ عبداللہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، اُن کاکہناتھاکہ شاہ عبداللہ نے امن کے قیام کے لیے اہم کردار اداکیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.