Live Updates

بلوچستان ،خیبر پختونخوا کی ثقافت ،مسائل ایک جیسے ہیں ،دونوں صوبوں کے عوام احساس محرومی کے مسائل میں پس رہے ہیں، مظفر سید ایڈووکیٹ،تحریک انصاف کیساتھ خیبر پختونخوا میں ایشوز کی بنیاد پر اتحادقائم ہے تعلیم ، صحت کی سہولیات عام کرنا ،بیروزگاری کا خاتمہ ترجیح ہے ،وزیر خزانہ خیبرپختونخوا

جمعہ 23 جنوری 2015 19:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ثقافت اور مسائل ایک جیسے ہیں دونوں صوبوں کے عوام احساس محرومی کے مسائل میں پس رہے ہیں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں مرکزی حکومت اس حوالے سے تاجروں ،زمینداروں اور عوام کے مسائل کو حل کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سرکی روڈ پر خیبربینک کی تیسری برانچ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت اور کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں کیا اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخونزادہ اور دیگررہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہہ میڈیا کی وجہ سے عوام کی آواز ارباب اختیار تک پہنچتی ہے بلوچستان کے عوام اور تاجروں سے ملکر اطمینان محسوس ہوا ہے کیونکہ یہاں عوامی ماحول ہے بلوچستان اور خیبرپختونخواکے وسائل پانی ، بجلی ،گیس ،معدنیات ،جنگلات پر دونوں صوبوں کو منافع دیا جارہا ہے اور نہ ہونے کے برابر ہے اور مقامی لوگوں کو جو رسپانس دیا جارہا ہے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ایشوز کی بنیاد پر اتحادقائم ہے تعلیم ، صحت کی سہولیات عام کرنا اور بے روزگاری کا خاتمہ ترجیح ہے این ٹی ایس کا نظام رائج کرکے بے زبانوں کو زبان دینے اور ہرایک کیلئے یکساں سہولت دینے کی کوشش کی ہے سفارش کلچر کے خاتمے اور کمیشن مافیا کے خاتمے کیلئے نیب اور احتساب کا موثرنظام قائم کیا ہے خیبر پختونخوا کی مخلوط حکومت نے سیاست کو بڑے بڑے حجروں سے نکال کرعوام کو منتقل کیا ہے اس طرح بڑے بڑے محلات کے فیصلے غریب کے محلوں میں کئے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 98فیصد سے زائد مسائل جرگہ نظام کی بدولت حل ہوتے ہیں خیبر پختونخوامیں جرگہ نظام نے محب وطن لوگوں اور عوام کے مسائل کو سامنے لانے میں مدد کی تھی خیبر بینک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں بلوچستان کے عوام اور تاجر برادری کے ساتھ ملکر منصوبہ بندی کریں گے بلوچستان میں کھیت سے منڈی تک رسائی کیلئے تاجروں اور زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے مرکزی حکومت اسے دور کرکے احساس محرومی کو کم کرے بلوچستان میں خواتین کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے یہاں کے محب وطن لوگ امن کے ساتھ ترقی کے خواہاں ہیں تاریخ گواہ وہے کہ یہاں کے لوگوں کے امن کیلئے ہمیشہ کردارادا کیا ہے اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ کوئٹہ میں اسلامی بینک عوام کا مطالبہ تھا سود سے پاک بنکاری کے رائج ہونے سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور عوام کوسود کی لعنت سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات