آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکا گندم کوٹہ کا ریٹ کم کرکے پنجاب کے برابر کرنے کا مطالبہ ،

مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں ایسو سی ایشن صوبے احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی ۔چیئر مین نعیم بٹ

جمعہ 23 جنوری 2015 20:12

پشاور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئر مین نعیم بٹ نے کہاہے کہ ملک میں گندم کی وافر مقدار موجود ہونے کے باجود خیبر پختونخو کی فلور ملز م انڈسٹری کیلئے گندم کوٹے کاپرانا ریٹ بر قرار رکھا گیا ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں گندم کوٹے کا ریٹ کم کردیاگیا ہے۔ جس کے باعث خیبر پختونخوا کے باشندے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

جمعہ کے روز جاری ہونیو الے بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ پنجاب کیلئے گندم کوٹہ کا ریٹ 1280 روپے فی 40 کلو گرام ، سندھ کیلئے 1250 روپے فی 40 کلو جبکہ خیبر پختونخوا کیلئے 1300 روپے فی 40 کلو گندم کوٹہ کا ریٹ مقرر کیاگیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل ایسو سی ایشن کے مطالبے پر صوبائی حکو مت نے گندم کوٹے کا ریٹ کم کرکے پنجاب کے برابر کردیاتھا لیکن چند دن کے بعد نامعلوم وجوہات کی بناء پر دوبارہ ریٹ بڑھا دیاگیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے و زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی وزیر خوراک سے اس اہم مسئلے کو فوری طورپر حل کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گندم کو ٹہ کا ریٹ پنجاب کے گندم کوٹہ کے برابر لایا جائے تاکہ خیبر پختونخوا کی عوام کو بھی سستا آٹا میسر آسکے ۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں گندم کوٹہ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہاں آٹے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی فلور ملز انڈسٹریزکو بہت نقصان اٹھا نا پڑ رہاہے ۔

انہو ں نے کہاکہ اگر خیبر پختونخوا میں گندم کوٹے کا ریٹ کم نہ ہوا تو یہاں کی فلور ملز انڈسٹری کے بند ہونے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے یہاں بے روزگاری بڑھ جائے گی اور فلور ملزانڈسٹری کے مالکان اورکارکن احتجاج کرنے پر مجبور جائیں گے

متعلقہ عنوان :