پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک پیداواری قرضہ جات کے علاوہ مختلف سکیموں کے ذریعے کاشتکاروں میں ان کی زرعی ضروریات کے مطابق قرضے تقسیم کررہاہے تاکہ وہ ان سے استفادہ کر کے اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں،ملک اقبال چنڑ

جمعہ 23 جنوری 2015 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) امدادِباہمی کے صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑنے بتایا ہے کہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک پیداواری قرضہ جات کے علاوہ مختلف سکیموں کے ذریعے کاشتکاروں میں ان کی زرعی ضروریات کے مطابق قرضے تقسیم کررہاہے تاکہ وہ ان سے استفادہ کر کے اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ بینک نے رواں سال کے لیے11.5ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ بینک نے گزشتہ سال تقریباً10ارب روپے کے زرعی قرضہ جات جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بینک غیر فعال قرضہ جات کا حجم57فیصد سے کم کر کے 24فیصد کی سطح پر لے آیاہے اور15جون 2015ء تک اسے مزید کم کر کے 20فیصد کی سطح پر لانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک کاڈیپارٹمنٹس بڑھانے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہاہے تمام برانچوں کوآٹو میٹڈ کرنے کے ساتھ بینک میں آن لائن سسٹم متعارف کرادیاگیاہے بینک کی9برانچوں کو ماڈل برانچ کا درجہ دے کر وہاں جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بینک سٹاف کو سخت ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجراء وصولی اور بالخصوص غیر فعال قرضہ جات کی وصولی مقرر کردہ ہدف کے مطابق مکمل کریں اور اپنے کلائنٹس کو تمام سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان سے موثر رابطہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :