کے الیکٹرک کو ایک کروڑ کا جرمانہ ، میٹر رینٹ کی مد میں سات تا بیس روپے وصولی کوغیرقانونی قرار دیدیاگیا ،

بجلی صارفین سے میٹر رینٹ کی وصولی فوری طور پر روک کر گزشتہ سالوں کے دوران وصول کی گئی رقم واپس کی جائے ،نیپرا ، میٹررینٹ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کے قیام کے وقت سے وصول کیا جا رہا ہے،کے الیکٹرک

جمعہ 23 جنوری 2015 21:38

کے الیکٹرک کو ایک کروڑ کا جرمانہ ، میٹر رینٹ کی مد میں سات تا بیس روپے ..

اسلام آباد/ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) نیشنل الیکٹرک پاوراینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے میٹر رینٹ کی مد میں سات تا بیس روپے وصولی کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے لائسنس کی خلاف ورزی پر کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا نیپرا نے کے الیکٹرک کوحکم دیا ہے کہ بجلی صارفین سے میٹر رینٹ کی وصولی فوری طور پر روک کر گذشتہ سالوں کے دوران وصول کی گئی رقم بھی صارفین کو واپس کرے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی جانب سے میٹر رینٹ کی مد میں صارفین سے ماہانہ ایک کروڑ اسی لاکھ روپے وصول کیے جارہے تھے۔نیپرا نے موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک کوملٹی ائیر ٹیرف جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت کے الیکٹرک منظورشدہ ٹیرف کے علاوہ کسی بھی مد میں صارفین سے اضافی پیسے وصول کرنے کی مجاز نہیں۔کے الیکٹرک کو لائسنس اور قواعد کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا کہا گیا دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ میٹررینٹ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کے قیام کے وقت سے وصول کیا جا رہا ہے جب کہ میٹرخراب ہونے کی صورت میں اخراجات کمپنی کو برداشت کرنا پڑتے ہیں تاہم نیپرا نے کے الیکٹرک کا موقف مسترد کردیا ۔

متعلقہ عنوان :