نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پنجاب سرفہرست رہا پنجاب میں ابتک 14 مجرموں کو پھانسی،ایک لاکھ 66 ہزار افغان پناہ گزینوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ، وفاقی حکومت نے اعدادوشمار جاری کر دیئے
جمعہ 23 جنوری 2015 21:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پنجاب سرفہرست رہا پنجاب میں ابتک 14 مجرموں کو پھانسی اور ایک لاکھ 66 ہزار افغان پناہ گزینوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل در آمد جاری ہے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد شروع ہونے کے بعد اب تک پنجاب میں 14، سندھ 5 اور خیبر پختوں خواہ میں ایک مجرم کو پھانسی دی گئی ۔
پنجاب میں 5 ہزار 487، سندھ 3 سو 22، خیبر پختون خوا ایک ہزار 223، بلوچستان 12 اور اسلام آباد میں 275 سرچ آپریشن کئے گئے ان سرچ آپریشنز کے دوران پنجاب میں 33 ہزار 591، خیبر پختون خوا 2 ہزار 887، بلوچستان 20 اور اسلام آباد میں 484 افراد کی جامع تلاشی لی گئی ۔(جاری ہے)
اعداد و شمار کے مطابق اس دوران پنجاب میں 958، سندھ 244، خیبر پختون خوا 234، بلوچستان 288 اور اسلام آباد میں 235 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
نفرت آمیز تقاریر کرنے پر پنجاب میں 329 افراد اور خیبر پختوں خوا میں 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ لاوٴڈ اسپیکر کے استعمال پر پنجاب میں 2 ہزار 837 مقدمات درج کئے گئے اور ایک ہزار 471 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی الزام میں اسلام آباد میں 14 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ پنجاب میں ایک ہزار 85 مقامات سے نفرت آمیز تشہیری مواد قبضے میں لیا گیا۔ پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار افغان پناہ گزینوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ باقی صوبوں سے اعداد و شمار موصول نہیں ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.