این اے 122،فارم 14اور 15موجود نہیں‘الیکشن ٹربیونل کی تصدیق

جمعہ 23 جنوری 2015 21:55

این اے 122،فارم 14اور 15موجود نہیں‘الیکشن ٹربیونل کی تصدیق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء)محمد کاظم ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے ا س بات کی تصدیق کی ہے کہ حلقہ این اے 122 کے پولنگ ریکارڈ پر مشتمل تھیلوں میں فارم 14 اور 15 موجود نہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹربیونل کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جو ریکارڈ فراہم کیا گیا اس میں اصل فارم 14 اور 15 کے بجائے ان کی مصدقہ نقول تھیں۔

(جاری ہے)

ٹربیونل کو فراہم کئے گئے تھیلوں میں مذکورہ فارم موجود نہیں اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ معلوم ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ قانونی طور پر فارم 14 اور 15 کی موجود گی کے بغیر پولنگ ریکارڈ پر مشتمل تھیلا مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ الیکشن ٹربیونل کے روبرو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی انتخابی عذر داری زیر سماعت ہے۔ انتخابی عذر داری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ این اے 122 میں عمران خان کے مخالف امیدوار سردار ایاز صادق کی کامیابی کیلئے دھاندلی کا سہارا لیا گیا تھا۔