اے سی سی اے اور یوایم ٹی کے مابین باہمی مفاہمت کا معاہدہ طے

جمعہ 23 جنوری 2015 23:47

اے سی سی اے اور یوایم ٹی کے مابین باہمی مفاہمت کا معاہدہ طے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء)بر طانیہ کے بین الاقوامی ادارے ACCA))اے سی سی اے اور یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالو جی کے مابین معاہدہ طے پا گیا جس کے مطابق یو ایم ٹی کے ڈگری پروگرامات بی کام آنرزمیں داخلہ لینے والے طلبہ کو 7 ،بی ایس اکاؤٹنگ میں 9 جبکہ ایم کام میں بھی 9کورسز سے استثنیٰ حاصل ہو گا ۔MOU))ایم او یو تقریب یو ایم ٹی کے جوہر ٹاؤن کیمپس میں منعقد ہوئی جس میںACCA))اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ سجید احمد اور یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے معاہدہ پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ACCA سے فیصل عظیم اور مس صباحت جبکہ سکول آف کامرس اینڈ اکاؤنٹنسی کے ڈائریکٹر محی الدین طاہرمحمود ،عامر شکیل اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اے سی سی اے نے یو ایم ٹی کو پاکستان کا پہلا ادارہ قرار دیا ہے جس کوبٹرے پیمانے پر ان کورسز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔بی کام ،ایم کام اور بی ایس اکاؤنٹس کے ڈگری کرنے والے طلبہ کو ACCA سے تصدیق شدہ سند کے ساتھ ساتھ یو ایم ٹی کی ڈگری بھی مل جائے گی ۔ACCA پاکستان کے ہیڈ سجید احمد نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کی وجہ سے اب بین الاقوامی ادارے بھی یو ایم ٹی کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں ۔