حکومت فرانس اور مالکان اخبار نازیبا خاکوں پر معذرت کریں‘ پی ایم ایل لائیرز ونگ

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ لائیرز ونگ پنجاب کا اجلاس یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں زیر صدارت صوبائی صدر عالمگیر ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں جہانگیر اے جھوجہ، چودھری عبدالرزاق کمبوہ، اسرار الٰہی ملک، رافع احمد خاں، محمد یونس عابد، بارک اللہ خان، احتشام مرزا، محمد اقبال، اشتیاق گوہر، عنایت اللہ سرا، عمران شیرازی، مجتبیٰ کاظمی، عامر سعید راں، محمد بنیامین خلیل، ارشد قریشی، محمد وحید زاہد، ایم عقیل چودھری، محمد علی بابر، عظمت ضیاء، نیر احمد انجم، محمد خالد، محمد نعمان، الیاس جھمٹ اور شاہد دیہڑ کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعہ فرانس کے اخبار میں حضور عالمﷺ کے متعلق نازیبا خاکے شائع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو فوری طور ملک بدر کرے، حکومت فرانس اور متعلقہ اخبار کے مالکان عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنے پر معذرت کریں۔ اجلاس میں لاہور میں سکول کے بچوں پر حکومت پنجاب کے ایماء پر پولیس گردی کی شدید مذمت اور سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔