حکمران منصوبہ بندی کے تحت بحران پیدا اور ختم کرتے ہیں :بشارت جسپال،
نااہل وزراء اپنے عوام دشمن اقدامات کا ذمہ دار میڈیا کو ٹھہراکر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،ن لیگ تاریخ کی واحد حکومت ہے جو ڈیڑھ سال میں جھوٹے وعدے کرنے کے باعث عوامی نفرت کا شکار ہوئی،صدر پی اے ٹی پنجاب
ہفتہ 24 جنوری 2015 23:48
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ نااہل وزراء اپنے عوام دشمن اقدامات کا ذمہ دار میڈیا کو ٹھہراکر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے وزیر ریاض پیرزادہ نے اپنے اعمال کا ذمہ دار میڈیا کو ٹھہرا کر سیاسی بددیانتی کی۔
انہوں نے کہا کہ معافیاں مانگنے والے وزراء نے پٹرول بحران کا ذمہ دار میڈیا کو ٹھہرا کر اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا نے جو دیکھا وہی دکھایا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ پاکستان کی تاریخ کی واحد ناکام ترین حکومت ہے جو ڈیڑھ سال کے اندر اندر جھوٹے وعدے کرنے کی وجہ سے عوام کی نفرت کا شکار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکمران منصوبہ بندی کے تحت بحران پیدا کرتے اورپھر وقت مقررہ پر حل کرتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.