کوآپریٹو بینک نے11.5ارب روپے کے زرعی قرضوں کا ہدف رکھا ہے‘ صوبائی وزیر کوآپریٹو

غیر فعال قرضہ جات کا حجم 57فیصد سے کم کر کے 24فیصد کی سطح پر لے آئے، پندرہ جون تک 20فیصد لایا جائے گا‘ ملک اقبال چنٹرن

اتوار 25 جنوری 2015 14:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ پیداواری قرضہ جات کے علاوہ مختلف سکیموں کے ذریعے کاشتکاروں میں ان کی زرعی ضروریات کے مطابق قرضہ جات تقسیم کررہے ہیں تاکہ وہ ان سے استفادہ کر کے اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں،بینک نے رواں سال کے لیے11.5ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ بینک نے گزشتہ سال تقریباً10ارب روپے کے زرعی قرضہ جات جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بینک غیر فعال قرضہ جات کا حجم57فیصد سے کم کر کے 24فیصد کی سطح پر لے آیاہے اور15جون 2015ء تک اسے مزید کم کر کے 20فیصد کی سطح پر لانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک کاڈیپارٹمنٹس بڑھانے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہاہے تمام برانچوں کوآٹو میٹڈ کرنے کے ساتھ بینک میں آن لائن سسٹم متعارف کرادیاگیاہے بینک کی9برانچوں کو ماڈل برانچ کا درجہ دے کر وہاں جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بینک سٹاف کو سخت ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجراء وصولی اور بالخصوص غیر فعال قرضہ جات کی وصولی مقرر کردہ ہدف کے مطابق مکمل کریں اور اپنے کلائنٹس کو تمام سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان سے موثر رابطہ رکھیں

متعلقہ عنوان :