پہلے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کی سنچری کی بدولت 313 رنز بنائے نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا مصباح الحق 107اور عمراکمل 68کے رنز کے ساتھ نمایاں رہے محمد حفیظ یونس خان احمد شہزاد اور صہیب مقصود خاطر خواہ کار کر دگی نہ دکھاسکے شاہد آفریدی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 27 جنوری کو کھیلے گی
اتوار 25 جنوری 2015 14:45
لنکولن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ورلڈکپ سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پہلے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کی سنچری کی بدولت 313 رنز بنائے نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا مصباح الحق 107اور عمراکمل 68کے رنز کے ساتھ نمایاں رہے محمد حفیظ یونس خان احمد شہزاد اور صہیب مقصود خاطر خواہ کار کر دگی نہ دکھاسکے شاہد آفریدی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 27 جنوری کو کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ کے شہر لنکولن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا محمد حفیظ میچ کی پہلی ہی گیند پر رن آوٴٹ ہو گئے یونس خان بھی ایک رن بنا کر چلتے بنے۔(جاری ہے)
احمد شہزاد اور صہیب مقصود بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ایک موقع پر پاکستان کے 4 کھلاڑی 81 رنز پر آوٴٹ ہو چکے تھے تاہم کپتان مصباح اور عمر اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 186 رنز پر پہنچا دیا، دونوں کے درمیان 105 رنز کی شراکت ہوئی، عمر اکمل 68 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔
سرفراز احمد 19، وہاب ریاض 30 اور احسان عادل نے ٹیم کے اسکور میں 21 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے سب سے زیادہ 107 رنز اسکور کئے شاہد آفریدی اپنا کھاتہ کھولے بغیر پہلی ہی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 313 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ بورڈ پریزیڈنٹ الیون نے پر اعتماد انداز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ مہمان سائڈ کی جانب سے اوپنر ہنری نکولس نے 104 جبکہ ٹم سیفرٹ نے 89 گیندوں پر 115 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے احسان عادل نے 9.2 اوورز میں 81 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، ایک وکٹ سہیل خان کے حصے میں آئی جب کہ ایک کھلاڑی رن آوٴٹ ہوا۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 27 جنوری کو کھیلے گی پریکٹس میچز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 31 جنوری کو ولنگٹن اور دوسرا میچ 3 فروری کو نیپئیر میں کھیلا جائے گا پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 4 فروری کو آسٹریلیا پہنچے گا۔ 9 فروری کو بنگلہ دیش اور 11 فروری کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کا آغاز 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں دفاعی چیمپیئن بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.