مظفرآباد میں افغان مہاجرین کااجلاس غیررجسٹرڈ افغانیوں کوآزادکشمیرسے فوری نکالنے کا فیصلہ
غیررجسٹرڈ افغانیوں کے حوالے سے افغان برادری ضلعی انتظامیہ اورپولیس سے مکمل تعاون کیا جائیگا نسیم خان
اتوار 25 جنوری 2015 15:11
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) دارالحکومت مظفرآباد میں افغان مہاجرین کااجلاس جس میں غیررجسٹرڈ افغانیوں کوآزادکشمیرسے فوری نکالنے کا فیصلہ کیا گیا غیررجسٹرڈ افغانیوں کے حوالے سے افغان برادری ضلعی انتظامیہ اورپولیس سے مکمل تعاون کیا جائیگا افغان برادری کے سرپرست اعلیٰ شیرعلی خان کی صدارت میں گزشتہ روزایک خصوصی میٹنگ کاانعقاد کیاگیا جس میں مظفرآباد میں رہائش پذیر افراد کی کثیرتعداد نے شرکت کی اس موقع پرنسیم خان مسکین خان بااثر خان معیدخان وحیدخان عبدالجلیل خان اوروکیل خان بھی موجود تھے شیرعلی خان نے غیررجسٹرڈ افغانیوں کوہدایت کی کہ وہ فوری طورپرمظفرآباد سے نکل جائیں یاقانونی تقاضے پورے کریں دیگررجسٹرڈ افغانیوں کے لئے مسائل پیدا نہ کریں شیرعلی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ غیرقانونی افغانیوں کی آڑ میں رجسٹرڈ افغانیوں کوتنگ نہ کرے ہم انتظامیہ سے ہرطرح کامکمل تعاون کریں گے انہوں نے کہاکہ بے شمار افغانی باشندے 25سے 30سال سے مظفرآباد میں کاروبار کرکے رزق حلال کمارہے ہیں اورہمارے بچے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں فوری نکلنے سے ان کامستقبل تباہ ہوگا جبکہ مظفرآباد میں لوگوں کے ساتھ ہمارا لاکھوں روپے کالین دین ہے فوری نکالے جانے سے ہمارے کاروبار بھی ختم ہوجائیں گے لہذا کم وقت میں آزادکشمیرکوچھوڑنامشکل ہے انہوں نے انسانی ہمدردی کے ناطے وزیراعظم چیف سیکرٹری آئی جی کمشنرمظفرآبادڈویژن ڈپٹی کمشنراورقانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کی ہے کہ رجسٹرڈ لوگوں کوآزادکشمیرمیں رہنے دیاجائے جبکہ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کوفوری نکالاجائے ہم مکمل تعاون کرنے کوتیارہیں انہوں نے کہاکہ 30سال سے یہاں رہائش پذیر ہیں ہمیں بلاوجہ تنگ نہ کیاجائے اورہماری التجا کوشرف قبولیت بخشاجائے
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.