بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا، فاروق ڈار

اتوار 25 جنوری 2015 15:11

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(آر) کے چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں رکھتا کیونکہ اس نے علاقے پر طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے۔

(جاری ہے)

فاروق احمد ڈار نے سرینگر میں جاری بیان میں کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعوی ٰ کرتا ہے مگر اس نے گزشتہ67 برس سے کشمیریوں کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دبا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کیا جانے والا ظلم ستم بھارتی جمہوریت کے چہرے پر ایک بدنام دھبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کیلئے جانیں قربان کر رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :