بھارتی پولیس نے امریکی صدر کو سا ئبرکیفے سے ای میل کرنے کے شبے میں 49 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا

اتوار 25 جنوری 2015 15:39

بھارتی پولیس نے امریکی صدر کو سا ئبرکیفے سے ای میل کرنے کے شبے میں 49 ..

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) بھارتی پولیس نے بھارت کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر اوبامہ کو سا ئبر کیفے سے ای میل کرنے کے شبے میں 49 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بدھ گایا کے علاقے ٹیمپل ٹاؤن کے ایک سائبر کیفے سے 49 سالہ شخص کو اپنی حراست میں لیا ہے جو صدر اوبامہ کو ایک ای میل بھیجنے کی کوشش کر رہاتھا جس میں یہ درج تھا کہ اسے نیشنل ریلیف فنڈ کے لئے 130 کروڑڈالر کی تلاش ہے ، سپرننڈنٹ پولیس راکیش کمار کا کہناہے 49 سالہ شخص کیفے میں داخل ہوا جو کہ سدھیر کمار کی ملکیت میں ہے اور اسے کہا کہ وہ امریکی صدر باراک اوبامہ کو ایک ای میل کر نا چاہتا ہے جس پر سدھیر الرٹ ہو گیا اور اس نے اس واقعہ سے متعلق گایا پولیس استیشن کا آگا ہ کیا جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور اس شخص کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس سپرننڈنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے اردو الفاظ میں دو صفحات ٹائپ کئے ہوئے تھے جس میں صدر اوبامہ سے نیشنل ریلیف فنڈ کے لئے 130 کروڑ کا مطالبہ درج تھا ۔ گرفتار شخص کی انعام رضا کے نام سے شناخت ہوئی ہے جسکی عمر 49 سال ہے جو کہ ضلع بہاولپور کے گاؤں چک بلہار کا رہائشی ہے اس کا ذہنی توازن درست نیں ہے سپرننڈنٹ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ حساس ہے پولیس اس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور معاملے سے متعلق انسداد دہشت گردی سکواڈ کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :