جامعہ کراچی کے طلبہ میں آگہی کے لئے طالب علم ویلفیئر آرگنائزیشن کے نام سے تنظیم قائم کردی گئی

پیر 26 جنوری 2015 15:32

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) جامعہ کراچی کے طلبہ میں آگہی کے لئے طالب علم ویلفیئر آرگنائزیشن کاقیام عمل میں لایا گیا ہے،جس کے تحت مختلف جامعات وکالجوں میں طلباو طالبات کو علم کی نئی جہتیں ا ورعالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں سے آگہی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کے قیام کا مقصدیہ ہے کہ طالب علموں کے مابین روابط قائم کر کے ان کو مختلف شعبہ جات سے متعلق آگہی دی جائے تا کہ وہ عملی زندگی میں داخل ہونے سے پہلے ان کو کن کن مراحل سے گزر کر اپنی منزل تک رسائی حاصل ہوسکے گی ، تنظیم کے بانی سید علی رضا نے ایک اخباری بیان میں طلبہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں اور اپنی ائندہ زندگیوں سے متعلق آگہی حاصل کریں انھوں نے کہا ،تنظیم غیر سیاسی تنظیم ہے جو صرف اور صرف ادبی سرگرمیوں میں جدوجہد کرے گی جس کے تحت ادبی بحث و مباحثہ کیا جائے گا انھوں نے طلبہ سے شرکت کرنے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب مختلف موضوعات پر بحث و مباحثہ کا آغاز کیا جا ئے گا جس کا اعلان اخبارات کے زریعے شائع کیا جائے گا -

متعلقہ عنوان :