اولیاء اللہ کے آستانے رشد وہدایت کے مرکزومنبع ہوتے ہیں، معرفت الٰہی محبت رسول ﷺ کا فیض حاصل ہوتا ہے ، محمد مطلوب انقلابی

پیر 26 جنوری 2015 17:25

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا مرکز و منبع ہوتے ہیں آستانوں سے معرفت الٰہی محبت رسول ﷺ کا فیض حاصل ہوتا ہے خواجہ پیر محمد رکن الدین  نے ساری زندگی عبادت ، ریاضت اور تبلیغ دین میں صرف کی ملک کے طول و عرض اور بیرون ممالک میں دینی مراکز قائم کیے حضرت مائی صاحبہ نے علماء و مشائخ کی پرورش میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا خواتین کی اصلاح و احوال اور تربیت نے مثالی و انتھک کردار ادا کیا مائی صاحبہ نے عبادت و ریاضت حفاظ و قراء کی تعلیم تربیت میں ساری زندگی بسر کی ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم و کالجز آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین  کی اہلیہ محترمہ ،پیر فضل کریم رضا، پیر عارف الدین باہو ، صاحبزادہ محمد الیاس قمر القادری کی والدہ جماعت اہلسنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ عبدالحمید قادری رکن آبادی کی خوشدامن کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حضر ت سائیں محمد رکن الدین  کے ساتھ میری نسبت پرانی ہے میرے آباؤ اجداد بھی ان سے اکستاب فیض حاصل کرتے رہے ہیں میری سیاسی جدوجہدمیں ان کی دعائیں ہمیشہ ساتھ رہی ہیں تقریب سے پیر فضل کریم رضا سجادہ نشین دربار عالیہ رکن آباد شریف میرپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کی تبلیغ کا وہ ابتدائی دور جب مشکلات زیادہ تھیں قبلہ مائی صاحبہ نے حضرت صاحب کے ساتھ شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دیں مائی صاحبہ صوم وصلوة کی پابند اور ہمہ وقت عوام الناس کی داد رسی کرتی رہتی تھیں سموار کے دن سے ان کو خاص لگاؤ تھا اس دن کو زیادہ عبادت اور درود و سلام پڑھتی تھیں اسی نسبت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کو وصال کا دن بھی سموار کادن عطاء فرمایا اور حسن اتفاق یہ ہے کہ جب 15 کا ختم ہوا تو بھی دن سموار کا تھا اور جب ختم چہلم ہوا تو بھی دن سموار کا تھا انھوں نے کہا کہ ہم اپنے والدین کے مشن کو جاری رکھیں گے تقریب سے پیر شمس العارفین زیب سجادہ نشین نیاریاں شریف نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان نفسوس قدسیہ نے اپنے کردار سے لوگوں کے دلوں میں اللہ کی محبت کو ڈالا قبلہ مائی صاحبہ ان اولیاء میں سے ایک اللہ کی ولیہ تھیں جنہوں نے اپنی اولاد کی تربیت دینی اصولوں پر کی اور آج انہیں لوگ اچھے الفاظ سے یاد کر رہے ہیں تقریب سے صاحبزادہ محمد الیاس قمر القادری ، پیر شمیم نعمانی، مولانا عبدالحمید قادری ، امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انصر ابدالی ، حبیب الرحمن آفاقی ، راجہ عقیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ بڑی مائی صاحبہ نے وادی بناہ میں جن علماء کو اپنے ہاتھوں سے تیار کیا وہ آج دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں نیک اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہے وہ والدین کتنے خوش قسمت ہیں جن کی اولاد دین کی خدمات او ر لوگوں کی فلاو بہبود کے لیے ہمہ وقت مصروف ہے آج کے اس دور میں دنیاوی معاملات چھوڑ کر دین کی راہ پر خود بھی چلنا اور ساتھ لوگوں کی رہنمائی کرنا جہاد ہے قبلہ سائیں صاحب کی اور بڑے مائی صاحبہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب سے امیدوار اسمبلی بلوچ ابرار الحق مہناس ، مفتی محمد عارف نقشبندی ،حافظ محمد فیاض ، مولانا طاہر رزاق ،عبدالرزاق، ابرار حمید قادری ، مولانا اصغر قادری ، علامہ قاری محمد شکیل صدیقی ، خواجہ محمد نثار ایڈووکیٹ ، راجہ سکندر خان ، علامہ عبدالحالق نقشبندی پیر سائیں عباس نظامی ، پیر طفیل احمد قادری ، عبدالاسلام ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روحانی آستانوں کا فیض قیامت تک جاری رہے گا اور ستائی ہوئی انسانیت یہاں آکر قلبی راحت حاصل کرتی رہے گی آخر میں گستانہ خاکوں کی پر زور مذمت کی گئی اور ملک کی سلامتی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔