امریکہ میں سیٹل اور ڈیلاس ائیر پورٹ پر بم کی اطلاع کے بعد مزید تین جہازوں کو خالی کرالیا گیا

پیر 26 جنوری 2015 17:46

امریکہ میں سیٹل اور ڈیلاس ائیر پورٹ پر بم کی اطلاع کے بعد مزید تین جہازوں ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) امریکہ میں سیٹل اور ڈیلاس ائیر پورٹ پر بم کی اطلاع کے بعد مزید تین جہازوں کو خالی کرالیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ائیر لائن کو بم کی جھوٹی اطلاعات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ایک بار پھر تین جہازوں میں بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد جہازوں کو خالی کرالیا گیا۔

(جاری ہے)

بم کی اطلاعات ملنے کے بعد دو مسافر جہازوں کو سیٹل میں جبکہ ٹیکساس جانے والی پرواز کو ڈیلاس میں اتاردیا گیا اور تلاشی لی گئی۔

مسافروں کو بحفاظت طیاروں سے نکالنے کے بعد طیاروں کی تلاشی کا عمل بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے مکمل کیا گیا۔پولیس نے تینوں طیاروں کو تلاشی کے بعد محفوظ قرار دیدیا گیا طیاروں میں بم کی دھمکی انٹرنیٹ پر دی گئی تھی۔ گزشتہ روز بھی دو طیارے بم کی اطلاع کے بعد اٹلانٹا کے ہوائی اڈے پر اتارے گئے جنہیں تلاشی کے بعد محفوظ قرار دے دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :