مچھ ،مزاحمت کاروں کے 3اہم کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے

پیر 26 جنوری 2015 19:49

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء)ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مذحمت کاروں کے تین اہم کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے جن میں شمس ساتکزئی ،میاں خان مری اور رحمان مری ،بولان میں مبینہ طورپر دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے ایف سی ذرائع تفصیلات کے مطابق بروز پیر کے روز ایف سی کیمپ مچھ میں بولان سے تعلق رکھنے والے تین مذحمت کاروں نے ہتھیار ڈالنے کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کاانعقاد کیا گیا ہتھیار ڈالنے والے مزحمت کار وں میں شمس الحق ساتکزئی میاں خان مری ،ریحان مری بولان میں ٹرین پر فائرنگ مسافر بسوں اور سرکاری املاق پر اور روز بلاسٹ جیسے الزامات میں مطلوب تھے کمانڈر سبی سکاوٹس حسن رضا زیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذمت کار ہمارے ناراض بھائیوں کی طرح ہیں اگر وہ اپنی ناراض گی ختم کرکے ہمارے ساتھ قومی دھارے میں شامل ہونا چاہئے تو ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور جو ر قم آپس میں لڑ نے پر خرچ ہورہی ہے اسے ہم عوامی اور ملکی ترقی می خرچ کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمار ی اولین کوشش امن وامان کی بحالی ہے تاکہ مچھ جیسے قدرتی دولت سے مالامال علاقوں میں روز گار بحال ہوسکے ۔

(جاری ہے)

ہم اللہ کے شکر وگزار ہے کہ مچھ کے معتبرین اور شہریوں کے تعاون سے گذشتہ دو سالوں سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور عوام کو تحفظ اور امن امان کی مکمل بحالی تک ہم اپنی خدمات جاری رکھیں گے تقریب میں ایف سی کے اعلیٰ حکام سمیت اسسٹنٹ کمشنر مچھ اور دیگر معتبرین بھی موجود تھے ۔