2017ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، عابدشیرعلی ،کوشش کر رہے ہیں کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ یکساں ، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 26 جنوری 2015 22:38

2017ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، عابدشیرعلی ،کوشش کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26جنوری۔2015ء) وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ2017ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا،کوشش کر رہے ہیں کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ یکساں ہو۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکمل کوشش ہے کہ شہروں میں6اور دیہاتوں میں8گھنٹے دورانیہ کی لوڈشیڈنگ ہو،بہت سارے مسائل ہیں جن کا سامنا کررہے ہیں،ماضی کی خرابیوں کو بہتر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کو بجلی کی طلب 2000میگاواٹ ہے جبکہ کے ای ایس سی کی 2400میگاوٹ کی گنجائش ہے۔بجلی صارفین کو فائدہ ای ایس اای سی والے نہیں بلکہ حکومت پاکستان دیتی ہے،کراچی کو60ارب روپے سبسڈی دی جاتی ہے،پی ایس او کو24ارب روپے زیادہ دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد سے پاور پلانٹ چلائے جائیں گے،مئی تک1500میگاواٹ،بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے داسو اور بھاشا ڈیم پر کام شروع کردیا ہے۔بابر اعوان پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے 112ارب روپے کا نقصان ہوا،وہ کرپٹ انسان ہیں،ان کو سزا ملنی چاہئے

متعلقہ عنوان :