مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کشمیری عوام کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے‘چوہدری خلیل احمد

منگل 27 جنوری 2015 14:12

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) برطانیہ کے شہر ہائی ویکمب کے مےئرچوہدری خلیل احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کشمیری عوام کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے- آزادی مانگنا کوئی جرم نہیں طاقت اور بندوق کے زور پر بھارتی افواج اپنی آٹھ لاکھ قاتل فوج کے بل بوتے پر کشمیری عوام کو زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں کرنے اور وحشیانہ مظالم کی داستانیں پوری دنیا کے لمحہ فکریہ ہیں بھارت نے مقبوضہ وادی کو قتل گاہ بنا رکھا ہے معصوم بچوں ،عورتوں ،نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ جو شرم نا ک کردار ادا کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہی نہیں قابل نفرت ہے ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے شہر ہائی ویکمب کے مےئرچوہدری خلیل احمد نے دورہ آزادکشمیر کے دوران جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیرمین ہمایوں زمان مرزا سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا برطانوی مےئر نے کہا کہ ایک لاکھ سے کشمیری شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دے کر مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں روشناس کرایا مزار شہداء میں مدفون کشمیریوں کا مقدس خون ضرور رنگ لائے گا مسئلہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے برطانیہ کے اندر ہماری یہ سنجیدہ کوشش ہے کہ مسئلہ کشمیر جتنا جلدی ممکن ہو سکے حل ہو۔

(جاری ہے)

برطانوی ہاوس آف لارڈز،ہاوس آف کامن اور یورپی یونین کے بڑے فورموں پر کشمیری کاز کی بھرپوروکالت اور ترجمانی کی جا رہی ہے۔دس لاکھ سے زائد کشمیری تارکین وطن اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے پیدائشی اور بنیادی حق آزادی کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔برطانیہ کے شہر ہائی ویکمب کے مےئرچوہدری خلیل احمد نے ہمایوں زمان مرزا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارتی حکمرانوں اور اس کی قاتل افواج نے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین مسلط کر رکھے ہیں جو زیادہ دیر تک کشمیری عوام کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام بہت جلد آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہونے والے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کا چھ سالہ نوجوان سے لے کر 80سال کے بزرگ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بھارت ناتو بندوق کے زور پر او ر نہ ہی فوجی ٹینکوں کے زور پر ہمیں آزادی لینے سے روک سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :