ایسی دوستی جو نہ پہلے کبھی دیکھی نہ سنی۔۔۔ بہادر انسان نے خونخوار شیرنی کو اپنا دوست بنا لیا

منگل 27 جنوری 2015 14:15

ایسی دوستی جو نہ پہلے کبھی دیکھی نہ سنی۔۔۔ بہادر انسان نے خونخوار شیرنی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء)ٹھیک کہا جاتا ہے کہ دوستی کا جذبہ رنگ، نسل اور ذات پات کے امتیازات سے کئی اونچا ہوتا ہے، اس کی ایک قابل تعریف مثال نیویارک میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک نوجوان نے خونخوار شیرنی کو اپنا بہترین دوست بنا لیا۔

(جاری ہے)

جنگلات میں موجود اس بہادر نوجوان نے ماں کی محبت سے محروم کی ذمہ داری خود لی اور اس خوب دیکھ بھال کی اور آج تک اس ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے نبھا رہا ہے۔

اس نوجوان اور اس کی پالتو شیرنی کی دوستی کی مثال شاید ہی دنیا میں کہیں دیکھنے کو ملے جو نہ صرف گھنٹوں تک آپس میں کھیلتے ہیں بلکہ شیرنی اپنے مالک کو نقصان پہنچائے بغیر گلے لگا کر پیار بھی کرتی ہے۔ اپنے مالک کے ساتھ شکار پر بھی جاتی ہے اور تو اور اپنے لاڈ اٹھوانے کے ساتھ ساتھ یہ شیرنی پانی میں تیراکی کا شوق بھی رکھتی ہے۔